افغانستان ‘امریکا اور نیٹو اتحادی الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجوں پرتوجہ دیں‘ مائنڈسیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنےوالے اپنے گریبان میں جھانکیں۔پاکستان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 جنوری 2018 10:04

افغانستان ‘امریکا اور نیٹو اتحادی الزام تراشی کے بجائے افغانستان ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری۔2018ء) پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان اورامریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجوں پرتوجہ دیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مائنڈسیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنےوالے اپنے گریبان میں جھانکیں،پاکستان میں تخریب کاری کے لیے اپنا ریکارڈ دیکھیں،کلبھوشن اس کاکھلاثبوت ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہرتصورکرنےوالے حقائق کاجائزہ لیں۔محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی،منشیات سے آمدن،دہشت گردوں کوبیرونی مددکی ضرورت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ 17 سال کی تاریخ بتاتی ہے کہ افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلے گا،طاقت،دباﺅکی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائےگی یہ سوچناخام خیالی ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میںبھارتی مندوب نے پاکستان پرافغانستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کابے بنیادالزام لگایاتھا۔

متعلقہ عنوان :