نقیب اللہ محسود قتل کیس ، ایس ایس پی ملیر راوٴ انور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 20 جنوری 2018 09:50

نقیب اللہ محسود قتل کیس ، ایس ایس پی ملیر راوٴ انور کو عہدے سے ہٹا دیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جنوری ۔2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نقیب اللہ محسود کیس ہلاکت میں تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک الطاف کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا انہیں کمیٹی کی رپورٹ مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک الطاف کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ نقیب اللہ محسود کیخلاف 2014ء میں درج مقدمے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔ تحقیقات میں پتہ چل جائے گا کہ اس میں کون کون ملوث ہے۔اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو کو ایس ایس پی ملیر ،ایس ایس پی شیراز نذیر کو ایس ایس پی سٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :