پاکستان کو اسرائیل سے دشمنوں کی طرح برتاﺅ نہیں کرنا چاہیے۔اسرائیلی وزیراعظم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 جنوری 2018 08:45

پاکستان کو اسرائیل سے دشمنوں کی طرح برتاﺅ نہیں کرنا چاہیے۔اسرائیلی ..
تل ایب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری۔2018ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے پاکستان کو اسرائیل سے دشمنوں کی طرح برتاﺅ نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہاہے کہ وہ پاکستان کے دشمن نہیں ہیں لہٰذا پاکستان کو بھی ان سے دشمن کی طرح برتاﺅ نہیں کرنا چاہیے۔نیتن یاہو نے لائن آف کنٹرول سے متعلق بھارت موقف کی حمایت بھی کرڈالی۔ تاہم انہو ں نے واضح کیا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوستی کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔