روس: طالبعلم کا کلہاڑی سے ساتھی طلباء پر حملہ، 5 زخمی

ہفتہ 20 جنوری 2018 01:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) روس میں ساتویں جماعت کے ایک طالبعلم نے کلہاڑی سے اپنے ساتھی طلباء پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں 5 طلباء زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ جمہوریہ بوراتیا کے دارالحکومت ادلان ادے کے سکول میں پیش آیا۔ ملزم طالبعلم کو پکڑنے کی کوشش میں استاد بھی زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :