پاکستان میں 70 سال سے جمہوریت کے خلاف جنگ جاری ہے یہ جنگ جمہوریت جیتے گی،مخدوم جاوید ہاشمی

ہفتہ 20 جنوری 2018 00:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 70 سال سے جمہوریت کے خلاف جنگ جاری ہے یہ جنگ جمہوریت جیتے گی۔ سینٹ الیکشن کے نتائج بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سیٹ الیکشن بروقت ہوں گے اور مسلم لیگ اکثریت حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایک جنگ ملک میں شروع ہوئی ہے، پارلیمنٹ کے خلاف 70 سال کی جنگ ہے، عمران خان کو سمجھا جاتا رہا کہ اس کے خلاف استعمال نہ ہوں، پاکستان میں جمہوریت کے خلاف جنگ ہے، جمہوریت ہی جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سینٹ الیکشن کے نتائج بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سینٹ الیکشن وقت پر ہوں گے اور مسلم لیگ ن ہی اکثریت حاصل کرے گی۔ عام انتخابات بھی وقت پر ہوں گے۔