ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، پنجاب میں رینجرز ، پولیس اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی،غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان شہریوں سمیت 8 دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد،آئی ایس پی آر

جمعہ 19 جنوری 2018 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، پنجاب میں رینجرز ، پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور اور ڈی آئی خان سے غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان شہریوں سمیت 8 دہشتگرد گرفتار کرکے ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب میں رینجرز ، پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کی ۔

یہ کارروائی لاہور اور ڈی آئی خان میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان شہریوں سمیت 8 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے ۔گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔ دہشتگردوں سے دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکی گئی ۔…