شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل سمپوزیم میں پہلے روز تین سائنسی سیشن کا انعقاد

جمعہ 19 جنوری 2018 23:40

لاڑکانہ ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام مین کیمپس آریجا میں منعقدہ دو روزہ انٹرنیشنل سمپوزیم میں پہلے روز تین سائنسی سیشن کروائے گئے جن میں میڈیکل، الائینڈ سائس، گائنی، آبس اور سرجری شعبات سے تعلق رکھنے والے 500 ڈاکٹروں کو ماہر ڈاکٹر عطیہ جون، ڈاکٹر شازیہ شیخ، ڈاکٹر محمد سلیم شیخ، ڈاکٹر سجاد علی، ڈاکٹر امان اللہ، ڈاکٹر عمران علی، ڈاکٹر ارم جونیجو، ڈاکٹر فیصل جامڑو، ڈاکٹر وحیدہ، ڈاکٹر اختر حسین اور ڈاکٹر سارا نے تربیت دی۔

سیشن میں ڈاکٹروں اور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر غلام اصغر چنہ نے سیشنز کا دورہ کرکے ڈاکٹروں سے معلومات بھی لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام سائنسی میدان میں تحقیق کے فروغ کے لیے ضروری ہیں، صحت کے شعبے میں ہونے والی تحقیق سے شناسائی ملتی ہے، طب کی دنیا میں ہونے والی جدید تحقیق ڈاکٹروں تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمپوزیم میں شرکت کرنے سے سیکھنے اور سکھانے کے عمل میں بھی جدت آتی ہے، تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹر اس سے فائدہ حاصل کرکے مزید لوگوں کو بھی تربیت دینے کے اہل ہوں گے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل سمپوزیم میں آج دوسرے روز ہیلتھ منجمنٹ سے وابستہ مختلف موضوعات پر سیشن منعقد ہونگے جس میں محکمہ صحت سندھ کے صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی آمد بھی متوقع ہے۔ منعقدہ سیشنز میں صحت کے شعبے میں موجود مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ان کے حل کے لیے بحث مباحثہ کیا جائے گا اور ماہرین کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کو مرتب کرکے حکومت سندھ کو بھیجے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :