میئر سکھر و ڈپٹی میئر کی جانب سے سکھر پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعہ 19 جنوری 2018 23:40

سکھر۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ و ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان نے سکھر پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار ان مثبت صحافت سے عوامی مسائل اور ان کے حل کی کوریج کو یقینی بنائیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ فرائض کی بطریق احسن ادائیگی اور علاقائی صحافت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

میئر سکھر نے کہا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن محدود مالی وسائل کے باوجود بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عمل کررہی ہے ‘ صحافی برادری اپنے اردگرد عوامی مسائل پر بھی گہری نظر رکھیں اور انہیں بہتر طریقے سے اجاگر کریں ‘ میڈیا کا کردار آج کے دور میں جتنااہم اور ذمہ دارانہ ہے اتنا پہلے کسی دور میں نہیں رہا ہے ‘ مثبت تنقید انتظامیہ کے لئے مشعل راہ ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، صحافی رہنمائی کا کردار ادا کرتے ہیں جو باعث تحسین ہے ‘ انہوں نے عہدیداروں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔