میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پرسکھر شہرکے 11 پارکس ، 14 چوراہے اور 7 علاقوں کے فٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت ، تزئین و آرائش کیلئے جامع منصوبہ بندی کیلئے کنسلٹنٹ ٹیم کا تفصیلی دورہ

جمعہ 19 جنوری 2018 23:40

ْ سکھر۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پرسکھر شہرکے 11 پارکس ، 14 چوراہے اور 7 علاقوں کے فٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت ، تزئین و آرائش اور انہیں خوبصورت ، پر کشش بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کیلئے کنسلٹنٹ ٹیم نے بلدیہ افسران ایگزیکٹو انجینئرشرف الدین پنہور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس جاوید اختر ، اسٹور پرچیز آفیسر عابد انصاری نے ان مقامات کا تفصیلی دورہ کیا اور ماہرانہ تبادلہ خیال کیا۔

قاسم پارک میں جدید رنگین فوارے ،گِرلز ، گزر گاہوں کی پختگی، لائٹنگ ۔ فاطمہ پارک ( ڈی سی آفس ) کی از سر نو تعمیر ۔ شاہ لطیف پارک پرانا سکھر میں فوارہ، مٹی کی بھرائی ، دیواروں پر خوشنما پینٹنگ اور لائٹنگ ۔ شہید بینظیر بھٹو پارک ( نمائش گاہ ) کی خالی قطعہ اراضی پر جدید تفریحی سہولتوں سے آراستہ پارک کی تعمیر نو ۔

(جاری ہے)

خالد خان پارک کی بحالی کے لئے مٹی کی بھرائی گِرلز رنگ و روغن 3 فواروں ، لائٹنگ پانی کنکشن خوبصورت گیٹ کی تعمیر ۔

بچل شاہ میانی پارک میں فوارے، لائٹنگ ، گِرلز ، نیز بچل شاہ میانی پارک میں لینڈ ، اسکیپ ورک، ڈیوائڈر ، گِرلز ، لائٹنگ جبکہ بچل شاہ بائی پاس ہوٹل پر وسیع اراضی پر نہر کے کنارے پاکستان کی تاریخی عمارات کے ماڈلز ، پارک کی تمام سہولتوں سمیت فوارہ ، لائٹنگ، نیز ہوٹل بھی بنانے کی تجویز بھی شامل ہوگی۔ دادو کینال، رائس کینال اور کیر تھر کینال پر واقع پارک سے فوکس لائٹس لگائی جائیں گی تاکہ رنگ برنگی روشنی سے نہریں دیدہ زیب لگیں۔

منزل گاہ گرائونڈ کو مکمل گھاس لگانے ، بینچز ، لائٹنگ سے بحال کیا جائے گا۔ زیرو پوائنٹ (تھرمل ) پارک میں جدید لائٹس جبکہ دریاء کے کناروں سے رنگین لائٹوں کی عکاسی ہوگی تمام پارکس میں روشنی ، گھاس پانی چھڑکائو کے لئے اسپرنکلز ، گِرلز، رنگ برنگ فوارے بچوں کے لئے جھولے وغیرہ لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اسی طرح 14 چوراہوں دعاچوک ، لانچ موڑ، ورلڈ گلوب چوک، سٹی پوائنٹ بائی پاس چوک، گرد وارہ چوک ، پریس کلب ڈولفن بیکری / مکی مسجد ، رینجرز ہسپتال بس ٹرمینل چوک ، ایس ڈی ایم سٹی چوک، انوار مصطفی چوک ، ایوب گیٹ ( یکطرفہ ٹریفک کے لئے ایک سائیڈ بند کردی جائے گی ) کمرشل میرج ہال کے کونے پر ہاکی گرائونڈ ورکشاپ روڈ ( نیو) کلاک ٹاور چوک کو حسب ضرورت تعمیر و مرمت سے مزین کیا جائے گا تاکہ ان چوہراہوں سے سے شہر کی خوبصورتی دلوں کو لبھائے ، شہر کے 7 فٹ پاتھ جن میں تمام فٹ پاتھوں پر دونوں طرف رنگ و روغن ورلڈ گلوب سے دعا چوک، میونسپل گرلز بائی اسکول سے اسلامیہ کالج ، شالیمار پھاٹک سے تھرمل ، گردوارہ چوک سے ایوب گیٹ ، لانچ موڑ ورکشاپ روڈ سے ہاکی گرائونڈ ( گرین بیلٹ ) سگنل چوک پولیس ہیڈکوارٹرز سے لاڑکانہ روڈ ( دونوں طرف) رنگ و روغن تعمیر و مرمت کی جائے گی ۔

میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کنسلٹنٹ کو ہدایت کی ہے کہ پوائنٹس کی تصاویر اور ضروری تفصیلات کے تحت مکمل منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوسکے اور ان عوامی جگہوں کو دلکش بنادیا جائے جن سے شہری لطف اندوز اور انہیں سیر و تفریح کی جدید سہولتیں میسر آسکیں، فواروں سے رنگین روشنیاں بکھیری جائیں جن سے دلکش مناظر دلوں کو موہ لیں گے ۔ منتخب بلدیاتی قیادت تفریحی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنائے گی ان کی تعمیر سے شہر میں نئی تاریخ مرتب ہوگی اور سکھر سندھ کا خوبصورت شہر بن جائے۔

متعلقہ عنوان :