شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی جانب سے ایل ایل بی سال اول، دوئم اور سوئم کے سالانہ امتحانات 2016 نتائج کا اعلان

جمعہ 19 جنوری 2018 23:40

سکھر۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور نے ایل ایل بی سال اول، دوئم اور سوئم کے سالانہ امتحانات 2016کے نتائج کا اعلان کر دیا، یونیورسٹی کے ناظم ِ امتحانات سید مہدی شاہ راشدی کے ایک اعلامیہ کے مطابق نتائج کا گزٹ تمام ملحقہ لا کالجوں میں بھیجا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے نتائج جاننے کیلئے اپنے لا کالجوں سے رابطہ کریں۔