سکھر یونین آف جرنلسٹس کے پہلے اجلاس کا انعقاد، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

جمعہ 19 جنوری 2018 23:40

سکھر۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) سکھریونین آف جرنلسٹس کا پہلا تعارفی اجلاس ایس یو جے کے صدرظہیر خان لودھی کی زیر صدارت پریس کلب ہال میں منعقد ہوا، جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکریٹری لالا اسد پٹھان نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ نائب صدور عبدالحمید کمبوہ، سلیم سہتو ، جنرل سیکریٹری امداد بوزدار ، خازن جلال الدین بھیو ، جوائنٹ سیکریٹری فرقان کھوسو ، آفس سیکریٹری مسعود الحسن زیدی سمیت ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی مجید نواز مغل ، راجہ شاہد ، عبدالغفور شیخ ، جہانزیب وسیر ، نوید کھوڑو ، محب چانڈیو و دیگر نے شریک ہوئے ، اجلاس میں ایس یو جے کے استحکام ، تنظیمی کام کو وسعت دینے ، صحافیوںکو درپیش مسائل سمیت دیگر صحافتی پیشہ وارانہ امور زیر بحث آئے اور اہم فیصلے کیے گئے او ر سکھر سمیت ملک بھر کی صحافی برادری کے شانہ بشانہ صحافیوں کے درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس یو جے کی سابقہ باڈی کے تنظیمی کام کو سراہا گیا اور انکی کارکردگی کی توثیق کی گئی، اجلاس میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے تمام یونٹس کے انتخابات کے انعقادکووحتمی شکل دی گئی جبکہ ٹھل کے علاقے مبارک پور کے صحافی عبدالفتاح مستوئی پر بااثر شخص کے تشدد کی مذمت کی گئی۔