چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 19 جنوری 2018 23:05

چیئرمین نیب نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے خلاف متعدد بار امتحانی پرچہ جات آئوٹ ہونے ، مبینہ طورپر بد عنوانی اور دیگر شکایات پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور چیئرمین نیب کی ہدایت پر انکوائری شروع کی گئی جس کی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی سے طلب کی گئی ہے ، نیب کو این ٹی ایس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جن کو یکجا کرکے انکوائری کاحکم دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نیب اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ سرکاری، وفاقی اور صوبائی پبلک سروس ہونے کے باوجود این ٹی ایس کو طلبائ/طالبات کے مختلف امتحانات لینے کی اجازت کس نے دی اور این ٹی ایس کے متعلق رپورٹس کے مطابق یہ ادارہ مبینہ طور پر طلباء و طالبات کے مفادات کے تحفظ اور ان کی محنت کے ضیاع کے علاوہ میرٹ اور شفافیت اپنے امتحانی نظام میں کیوں یقینی اور فول پروف نہ بنا سکی جس کی وجہ سے ذہین اور قابل طلباء و طالبات کا مستقبل دائو پر لگ گیا بلکہ ان کی رقوم کا ضیاع بھی ہوا اور چند لوگوں نے غریب عوام کے لاکھوں روپے لوٹ لئے جن کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :