حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی

68 ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر بزنس ویزاجبکہ 24 دوست ملکوں کے شہریوں کو 30 روزہ سیاحتی ویزا ملے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 جنوری 2018 22:59

حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018) حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی۔68 ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر بزنس ویزاجبکہ 24 دوست ملکوں کے شہریوں کو 30 روزہ سیاحتی ویزا ملے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کرنے اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

68 ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر بزنس ویزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 24 دوست ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر 30 روزہ سیاحتی ویزا ملے گا۔بھارت اور افغانستان کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی نہیں کی گئی۔دہری شہریت والوں کے لیے بھی پاکستان اوریجن کارڈ کی سہولت بھی بحال کر دی گئی۔