نوجوانوں کو تعلیم ، فنی تربیت اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنرسندھ
نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی روشن پاکستان کی واضح دلیل ہے فنی تربیت سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی،کمیشن کے تحت دی جانے والی فنی تربیت روزگار اور وسائل فراہم کرنے میں کارگرثابت ہورہی ہے، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار چیمہ سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 19 جنوری 2018 22:48
(جاری ہے)
ملاقات میں کمیشن کے اقدامات ، نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی ، روزگار کے مواقع ، خوشحال پاکستان کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی روشن پاکستان کی واضح دلیل ہے فنی تربیت سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ،کمیشن کے تحت دی جانے والی فنی تربیت روزگار اور وسائل فراہم کرنے میں کارگرثابت ہورہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو تحقیق کے ضمن میں ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ، وفاق کے تعاون سے جامعات میں پہلے مرحلہ میں ہو نہا ر طالب علموں کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آنے پر اس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے امن و امان کے قیام ، انرجی بحران کے خاتمہ ، معاشی استحکام اور لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہورہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاری ، نئی صنعتوں کے قیام اور نجی سیکٹر کے فعال کردار سے نوجوانوں کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے ، نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم ، فنی تربیت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ نے گورنر سندھ کو کمیشن کے اغراض و مقاصد اور نوجوانوں کو فراہمی کی جانے والی فنی تربیت کے ضمن میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن کے تحت نوجوانوں کو مفت داخلہ ، مفت کورس ، ماہانہ وظیفہ اور ادارہ کا تسلیم شدہ سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے ، سرکاری و غیر سرکاری اور صنعتوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کو مفت تربیت کی فراہمی کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اس لئے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جا سکے۔#مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.