نہ قطار نہ انتظار،فرد ہو یا زمین کا ریکارڈ، کسی بھی نادرہ سہولت سنٹر سے حاصل کیا جا سکے گا

نادرہ سہولت سنٹر سے فرد کے اجراء، پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اور نادرہ کے مابین معاہدہ کل ہو گا لینڈ ریکارڈ دفتر جانے کی شرط ختم ، نادرہ کے 3700 ای سہولت مراکز پر یہ سہولت میسر ہو گی۔کیپٹن (ر) ظفر

جمعہ 19 جنوری 2018 22:48

نہ قطار نہ انتظار،فرد ہو یا زمین کا ریکارڈ، کسی بھی نادرہ سہولت سنٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اور نادرہ کے ساتھ کل معاہدہ طے پائے گا جس سے صارفین نادرہ کے 3700 ای سہولت مراکز سے ریکارڈ کی فرد حاصل کر سکیں گے۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نادرہ کو لینڈ ریکارڈ ڈیٹا تک رسائی فراہم کرے گی۔نادرہ سہولت سے مالکان اراضی اور عوام الناس کے لیے فرد برائے ریکارڈ کا حصول انتہائی آسان ہو جائے گا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر کا کہنا تھا کہ معاہدہ طے پانے کے بعد پنجاب بھر میں پھیلے نادرہ کے 3700 ای سہولت مراکز پر یہ سہولت میسر ہو گی جس کے بعد لوگوں کو فردبرائے ریکارڈ کے حصول کے لیے اراضی ریکارڈسنٹرز پر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس سے پہلے فرد کے حصول کے لیے ضلع یا تحصیل کی سطح پر قائم اراضی ریکارڈ سنٹر پر جانا پڑتا تھا جبکہ اس معاہدے کی بدولت لوگ اپنے شہر ، قصبے ،گاوں،اور گلی محلوں میں قائم ای سہولت مراکز سے فرد کے حصول کی سروس حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کے ویژن کے عین مطابق قطار اور انتظار کے کلچر کا خاتمہ ہو گا اورپنجاب کے طول عرض میں پھیلے نادرہ کے ای سہولت مراکز سے اس سروس کا آغاز سے لوگوں کے قیمتی وقت اور سرمایے کی بچت ہو گی۔پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی کے سنٹرلائزڈ نظام کی بدولت فرد کا حصول اپنی متعلقہ تحصیل کے علاوہ بھی پنجاب کے کسی بھی نادرہ ای سہولت مرکز سے ممکن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :