ایل ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

جمعہ 19 جنوری 2018 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) ایل ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ‘با اثر شخصیات کے خلاف محکمہ کارروائی کرنے میں ناکام ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر واقع ایل ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف محکمہ کوآپرٹیو کو سال 2017 میں 25 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہی نہیںمگر با اثر شخصیات کے خلاف محکمہ کارروائی کرنے میں ناکام ہے ذرائع کے مطابق سوسائٹی کے ممبران میں سے کسی کی بھی شکایت کا ازالہ نہ کیا جا سکا۔ جبکہ محکمے کی جانب سے تمام احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا جاتا ہے۔