شہباز شریف نے پرویز رشید اور چوہدری نثار میں لفظی جنگ میں اپنی حمایت کا وزن چوہدری نثار کے پلڑے میں ڈال دیا

جمعہ 19 جنوری 2018 22:46

شہباز شریف نے پرویز رشید اور چوہدری نثار میں لفظی جنگ میں اپنی حمایت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے (ن) لیگ کے سینیٹر پرویز رشید اور چوہدری نثار کے درمیان لفظی جنگ میں اپنی حمایت کا وزن چوہدری نثار کے پلڑے میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی شہبازشر یف نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کے مر کزی رکن ہیں پرویز رشید کو میڈیا پر بعض باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف سے درخواست کی کہ دونوں رہنماں کو ایک ساتھ بٹھا کر اس معاملے کا فیصلہ کیا جائے ن لیگ کے تمام عہدیدار، رہنما اور کارکن نواز شریف کی قیادت میں متحدہیں پارٹی عہدیداروں میں اختلاف کسی سیاسی جماعت میں غیر معمولی بات نہیں۔