مولانا فضل الر حمن نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں مفاہمت کروانے کی کوشش شروع کر دیں

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور شہبا زشر یف سے الگ الگ ملاقاتیں زرداری اور مولانا فضل الر حمن کے در میان ملاقات میں سینیٹ الیکشن سے قبل خیبرپختونخوا میں تعاون اور بلوچستان طر ز پر کے پی اسمبلی میں تبدیلی کے نکات پر غور

جمعہ 19 جنوری 2018 22:46

مولانا فضل الر حمن نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں مفاہمت کروانے کی کوشش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) حکومتی اتحادی اور جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الر حمن نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں مفاہمت کروانے کی کوشش شروع کر دیں ‘ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور وزیر اعلی پنجاب شہبازشر یف سے الگ الگ ملاقاتیں ‘پاکستان کی سیاسی صورتحال دونوں جماعتوں کے در میان تعلقات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی’آصف زرداری اور مولانا فضل الر حمن کے در میان ملاقات میں سینیٹ الیکشن سے قبل خیبرپختونخوا میں تعاون اور بلوچستان طر ز پر کے پی اسمبلی میں تبدیلی کے نکات پر غور ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے اپنے پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ بلاول ہائوس لاہورمیں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے ملاقات کی اور دونوں قائدین کے در میان پاکستا ن کی سیاسی صورتحال ‘اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور آئندہ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور آئندہ عام انتخابات سمیت متحدہ مجلس عمل کے مستقبل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ہے اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ سامنے آیا کہ مولانا فضل الر حمن (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے در میان مفاہمت کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پی پی ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے حوالے سے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے اشتراک پر بھی اتفاق کیا ہے ملاقات میں سینیٹ الیکشن سے قبل خیبرپختونخوا میں تعاون اور بلوچستان طر ز پر کے پی اسمبلی میں تبدیلی کے نکات پر غور کیا گیا ہے خبیر پختونخوا میں بلوچستان طرز کی تبدیلی کا لائحہ عمل صوبے کی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے بعد طے کیا جائیگاخیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی اپوزیشن کاحصہ ہیں، جبکہ حکومتی اتحاد میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی شامل ہیںنجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری کے ساتھ ساتھ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے وزیر اعلی پنجاب شہبازشر یف سے بھی ملاقات کی ہے اور وہ (ن) لیگ کے صدر میاں نوازشر یف سے بھی رابطے میں ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ آنیوالے دنوں میں بھی مولانافضل الر حمن (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے در میان مفاہمت کیلئے مزید کردار او ر ملاقاتیں کر یں گے ۔