موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے

،آزاد اور زمہ دار میڈیا کے فروغ کیلئے اقدامات کرتی رہے گی ،مسلم لیگ ن کی حکومت میڈیا کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں کر رہی ہے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی اے پی این ایس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 22:41

موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور آزاد اور زمہ دار میڈیا کے فروغ کیلئے اقدامات کرتی رہے گی ،مسلم لیگ ن کی حکومت میڈیا کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی پیش ورانہ زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر سکیں۔

جمعہ کو مریم اورنگزیب سے اے پی این ایس کے وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی صحافت اور جمہوریت ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی پر کام جاری ہے جرنلسٹ سیفٹی اور سکیورٹی بل اس ضمن میں کلیدی کردارادا کرے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ویج بورڈ, اشتہارات کے ریٹس پر نظر ثانی، اشتہارات کا علاقائی کوٹہ بقاجات اور اے بی سی کی آٹومشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

وفد نے میڈیاصنعت کو سہولیات دینے کے حوالے سے وزارت کے اقدامات کو سراہا۔ملاقات میں سیکریٹری انفارمیشن،پرنسپل انفارمیشن آفیسر,ڈاریکٹر جنرل انٹرنل پپلسٹی ونگ،سیکرٹری جنرل اے پی این ایس عمر شامی اور ممبر اے پی این ایس ممتاز طاہر،خشنود علی خان،مجیب الرحمن شامی اور حمید ہارون شامل تھے۔