کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا صدر تھانہ کا اچانک دورہ

جمعہ 19 جنوری 2018 22:20

کوئٹہ ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا صدر تھانہ کا اچانک ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صدر تھانہ کا اچانک دورہ کیا رکشہ ڈرائیور کو بلاجواز تھانہ کو بند کرنے پر محرر کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا اور وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے رکشہ ڈرائیور کو ایک ہزار روپے دیئے اور روزنامچہ چیک کرنے اور بے لوگوں کو رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ‘ وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ اچانک صدر تھانہ کا دورہ کیا تھانہ میں قید دو قیدیوں کے جرمانے کی رقم وزیراعلیٰ نے جیب سے ادا کر دی وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ کا تھانہ میں بے گناہ لوگوں کو رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے 9 ہزار روپے قرض کی عدم ادائیگی پر ایک قیدی کو قید کرنے پر ایس ایچ او پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے وزیراعلیٰ نے بلاجواز رکشہ ڈرائیور کو تھانہ میں بند کرنے پر محرر کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا اور اپنی جیب سے ڈرائیور کو ایک ہزار روپے دیئے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :