کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں جاری پولیو مہم کسی صورت رکنا نہیں چاہیے،،وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعہ 19 جنوری 2018 22:13

کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں جاری پولیو مہم کسی صورت رکنا نہیں چاہیے،،وزیر ..
کوئٹہ۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں جاری پولیو مہم کسی صورت رکنا نہیں چائیے اور پولیوٹیموں کی فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں مصروف عمل پولیوورکرز قوم کے محسن ہیں ، کچھ ملک دشمن عناصر ان کو نشانہ بناکر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ان کی یہ گھنائونی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیوورکرز کی مکمل سیکورٹی اور پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اور پولیو ورکرز پر حملے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔