وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا منو بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 19 جنوری 2018 22:13

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا منو بھائی کے انتقال پر دکھ ..
کوئٹہ۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملک کے نامور ادیب دانشور اور ڈرمہ نگار منو بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منوبھائی کے انتقال سے ملک ایک ادبی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے، علم و ادب کے شعبہ میں مرحوم کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :