ْ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پروزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 19 جنوری 2018 22:13

ْ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پروزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ..
کوئٹہ۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ کھلی کچہری کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اپنے مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کیں جن پر وزیر اعلیٰ نے موقع پر احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں معذور افراد، طالبات، خواتین اور بزرگ شہری بھی موجود تھے ، جنہوں نے کھلی کچہری کی روایت کے آغاز کو غریبوں کی داد رسی کی جانب اہم پیش رفت قرارد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو دعائیں دی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ عام لوگوں سے براہ راست رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل سے آگاہی چاہتے ہیں تاکہ ان کا فوری حل ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہیں، ہفتہ میں ایک دن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا رہے گا ۔ عوام اور ان کے درمیان موجود تعلق کبھی ختم نہیں ہوسکتا ہے وہ اپنے حلقے کے ساتھ ساتھ صوبے کے تمام علاقوں کے عوام کو اپنا سمجھتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کو اپنی ذمہ داری مانتے ہوئے اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہینگے۔

متعلقہ عنوان :