عوام کے ووٹوں سے منتخب لیڈر عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رھا ہے‘نوازشریف کی نااہلی کی وجہ سے ان کے لوگ سر چھپا کر چل رہے ہیں‘ نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی نے بیک ڈور سیاست کرنا نہیں سیکھی‘ پیپلز پارٹی کسی سازش کا حصہ نہیں ہے نہ سازش کرتی ہے، پیپلز میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 19 جنوری 2018 22:10

عوام کے ووٹوں سے منتخب لیڈر عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رھا ہے‘نوازشریف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر وصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب لیڈر عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رھا ہے‘نوازشریف کی نااہلی کی وجہ سے ان کے لوگ سر چھپا کر چل رہے ہیں‘پیپلز پارٹی نے بیک ڈور سیاست کرنا نہیں سیکھی‘ پیپلز پارٹی کسی سازش کا حصہ نہیں ہے نہ سازش کرتی ہے۔

یہ بات پی پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد حسین ربانی ، کراچی ڈویژن کے صدر و ایم پی اے سعید غنی ،سردار خان، اظہار الحق حسن زئی اور سردار نزاکت بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میںسماجی،کاروباری و سیاسی شخصیات کی شمولیت شہزاد ناتھا،مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر اسرار مشوانی،فرخ نیاز تنولی، عبدالرحمان حسن زئی ودیگر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ویلکم کرتے ہیں۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سندھ کی سیاست میں کردار ادا کرنا ہے۔خود کو مقبول جماعت کھلانے والے لیڈر نااہل ہوچکے ہیں۔نوازشریف کی نااہلی کی وجہ سے ان کے لوگ سر چھپا کر چل رہے ہیں۔ پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان آمروں کا خوشامدی ہے‘ عمران خان عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے۔

پارلیمنٹ نے ملک کو وجود میں لانے کے لئے کردار ادا کیا ہے۔اسی پارلیمنٹ کو گالی دے کر عمران خان نے عوام کے ووٹ اور پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔جو پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھ رہے وہ آمروں کے انتظار میں ہیں کہ آمر آئینگے اور ان کو نوکری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے بلبوتے پر سیاست کرتی ہے ،پارلیمنٹ اور عوام کی عزت کرتی ہے۔

دھاندہلی والے آراوز جب آئینگے تو ان سے نمٹ لینگے۔انہوں نے کہاکہ نقیب محسود قتل کے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔کوئی بھی افسر ماروائی سے بالاتر نہیں، تحقیقات کے بعد کاروائی ہوگی۔مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں مسائل پر توجہ نہیں دی تو اراکین کو عدم اعتماد کا حق حاصل تھا۔ وفاقی حکومت کی بلوچستان میں لاپرواھی کی وجہ سے ن لیگ حکومت بری طرح ناکام رہی۔

ن لیگ بلوچستان میں ناکامی کا الزام اب کسی اور پر لگا رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ18 اکتوبر سانحہ کی پیپلز پارٹی کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی۔ 18 اکتوبر سانحہ کی دوبارہ تحقیقات کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ 12 مئی واقعے کو بھی نہیں بھولے۔عدالت کو جس طرح پارلیمنٹ پر حملہ نہیں دکھائی دیا اسی طرح شاید عدالت کو 12 مئی سانحہ بھی دکھائی نہیں دیا۔اس موقع پر ایم پی اے سعید غنی کا کہنا تھا کہ شہر میں ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی کی وجہ سے لوگ آزادنہ فیصلے نہیں کر پا رہے تھے۔اب شہر میں امن امان قائم کردیا گیا ہے۔کراچی شہر کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔