انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو اور خاتون اول اریرانا ویڈوڈو 26جنوری سے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیںگے

جمعہ 19 جنوری 2018 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو اور خاتون اول اریرانا ویڈوڈو 26جنوری سے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیںگے ،ان کے ساتھ وزرااور تاجر برادری بھی شامل ہوں گی۔صدر ممنون حسین اورانڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقا ت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ،اس سے قبل 2012میں صدر سسلو بمبینگ ڈی ایٹ میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تھے۔پاکستان او ر انڈونیشیا کے تاریخی تعلقات ہیں ،آسیان ریجن میں انڈونیشیا پاکستان کاآٹھواں بڑا تجارتی ملک ہے،پاکستان کے ساتھ اس کی باہمی تجارت2.1بلین سالانہ ہے ۔پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کر نے والے بڑے ممالک میں شامل ہے ۔صدر جوکو ویڈوڈو کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مزید بہتر بنانا ہے

متعلقہ عنوان :