Live Updates

آئندہ انتخابات میں ن لیگ یا تحریک انصاف میں سے جسے بھی اکثریت حاصل ہوئی وہ پیپلز پارٹی کیساتھ مل کر ہی حکومت بنائے گی: نبیل گبول کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جنوری 2018 21:56

آئندہ انتخابات میں ن لیگ یا تحریک انصاف میں سے جسے بھی اکثریت حاصل ہوئی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) نبیل گبول کا دعوی ہے کہ آئندہ حکومت مخلوط ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی جانب سے نجی ٹی  وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دلچسپ دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نبیل گبول کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن کے بعد کوئی ایک پارٹی اکیلے حکومت قائم نہیں کر پائے گی۔ نبیل گبول کا دعوی ہے کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ یا تحریک انصاف میں سے جسے بھی اکثریت حاصل ہوئی وہ پیپلز پارٹی کیساتھ مل کر ہی حکومت بنائے گی۔ دونوں  جماعتوں کو حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی کی ضرورت پڑے گی۔ پیپلز پارٹی کے بنا کوئی جماعت اکیلے حکومت نہیں بنا پائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات