داتا دربار پر ہونے والے ختم نبوت اجتماع کی تیاریاں مکمل ہو گئیں

جمعہ 19 جنوری 2018 21:58

داتا دربار پر ہونے والے ختم نبوت اجتماع کی تیاریاں مکمل ہو گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) پیر سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کی کال پر آج داتا دربار پر ہونے والے ختم نبوت اجتماع کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ شاہدرہ چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، شیرا کوٹ اور دوسرے کئی مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ داتا دربار کے سامنے چوک میں سٹیج بنایا جا رہا ہے اور پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ 20 جنوری کو دن ایک بجے جلسہ شروع ہو گا اور رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں شرکت کے لئے دو سو بسوں پر مشتمل سب سے بڑا قافلہ سرگودھا سے پیر سیال خواجہ حمید الدین سیالوی کی قیادت میں، فیصل آباد سے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں، پاکپتن سے پیر دیوان عظمت سید محمد چشتی، تونسہ شریف سے پیر مدثر تونسوی، گوجرانوالہ سے علامہ پیر عبدالعزیز چشتی، گولڑہ شریف سے پیر نظام الدین جامی کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔ تمام قافلے مختلف راستوں سے لاہور داخل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :