سی آئی اے پولیس نے 16سالہ مغویہ ایلیا مشتاق کو بازیاب کروا لیا

جمعہ 19 جنوری 2018 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے 16سالہ مغویہ ایلیا مشتاق کو بازیاب کروا لیا ہے ،اغواء کا ر مبینہ طور پر گھریلو ڈرائیور گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 16 سالہ ایلیا مشتاق کاظمی ڈرائیور افتخار احمد کے ساتھ راولپنڈی روٹس ملینیم سکول آئی نائن تھری گئی لیکن جب شام تک واپس نہ آئی تو لڑکی کی والدہ سیدہ آسیہ بتول نے تھانہ انڈسٹریل پولیس کو درخواست دی کہ میری بیٹی سیدہ ایلیا کو ڈرائیور نے اغوا کر لیا ہے جس پر سی آئی اے پولیس نے ڈرائیور کے نمبر پر رابطہ کی کوشش کی تو بھی بند ملا اور کوئی پتہ نہ چلا لہذاڈرائیور کے خلا ف کا رروائی کرکے اس کی بیٹی کو با زیا ب کر ا لیا گیا۔

تھانہ انڈسٹریل پولیس نے سیدہ آسیہ بتول کی درخواست پرافتخار احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :