پبلک سیکٹر اداروں کو سروسز مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،طارق فضل چوہدری

رفائے عامہ کے کاموں میں سیاسی مخالفت ختم ہونی چاہیے، پبلک سیکٹر کے اداروں کے ساتھ ہماری حکومت بھرپور تعاون کررہی ہے، وزیر مملکت برائے کیڈ

جمعہ 19 جنوری 2018 21:56

پبلک سیکٹر اداروں کو سروسز مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،طارق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ پبلک سیکٹر اداروں کو سروسز مہیا کی جائیں گی جس میں لیب کے سارے اخراجات پنجاب حکومت اٹھائے گی، غریبوں کو یہ سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی رفائے عامہ کے کاموں میں سیاسی مخالفت ختم ہونی چاہیے، پبلک سیکٹر کے اداروں کے ساتھ ہماری حکومت بھرپور تعاون کررہی ہے، اللہ ہمیں حوصلہ دے کہ ہم اپنے فرائض بخوبی نبھاسکیں اور ملک ترقی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائیگناسٹک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گزشتہ روز جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں ایک نئی ڈائیگناسٹک لیب کا افتتاح کرتے ہوئے اس کو قابل بھروسہ قرار دیا اور کہا کہ میں ہمیشہ خود اور فیملی کے بھی علاج کیلئے ہمیشہ ڈائئگناسٹک سینٹر کا انتخاب کرتا ہوں،ڈائئگناسٹک سینٹر میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائئگنوسٹک سینٹر پنجاب کے مختلف علاقوں میں اپنی خدمات پیش کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جو خوش آئند ہے ،ہاں کوئی اچھا کام ہوتا ہے تو سراہا نے والے بہت کم ہوتے ہیں اور تنقید کرنے والے زیادہ ہوتے ہیں، کہی بھی اچھا کام ہوتا ہے تو پوچھا جاتا ہے کس نے کیا ہے مخالف ہوتو تنقید کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہے۔

تمام صوبوں میں جہاں بھی اچھا کام ہوتا ہے ہمیں اپریشیٹ ضرور کرنا چاہیے، اگر ہمیں معاشرے نے عزت اور مقام دیا ہے تو ہمیں بھی اپنے معاشرے کیلئے بھی خدمات لازمی کرنا ہوگا۔ڈائئگنوسٹک سینٹر کی انتظامیہ کی اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ پبلک سیکٹر اداروں کو سروسز مہیا کی جائیں گی لیب کے سارے اخراجات پنجاب حکومت اٹھائے گی غریبوں کو یہ سہولیات مفت فراہم کی جائیں گیرفائے عامہ کے کاموں میں سیاسی مخالفت ختم ہونی چاہیے پبلک سیکٹر کے اداروں کے ساتھ ہماری حکومت بھرپور تعاون کررہی ہے اللہ ہمیں حوصلہ دے کہ ہم اپنے فرائض بخوبی نبھاسکیں اور ملک ترقی کرے۔