ْوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیوکلیئر سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 19 جنوری 2018 21:54

ْوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیوکلیئر سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیوکلیئر سائنسدان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر اشفاق احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ الله تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو یہ صدمہ ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔