سکندرشیرپائوکا فاٹا کے خیبر پختونخوا میں مکمل انضمام کامطالبہ

جمعہ 19 جنوری 2018 21:52

سکندرشیرپائوکا فاٹا کے خیبر پختونخوا میں مکمل انضمام کامطالبہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپائونے فاٹا کا خیبر پختونخوا میں مکمل انضمام ،پاک افغان تعلقات میں بہتری،ملک بھر میں بد فعلی اورمصعوم بچیوں کے قتل کے وحشیانہ واقعات کی روک تھام، امن و امان کا قیام اور پختونوں کو اپنے وسائل پر مکمل اختیار دینے کا مطالبہ کیاہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوٹلہ محسن پشاور سٹی میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سکندرشیرپائو نے کہا کہ پارٹی ضلع کی ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھر رہی ہے اور آنے والے عام انتخابات میں پشاور سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور باالخصوص فاٹا کے پختونوں کو گزشتہ کئی دہائیوں سے نامساعد حالات کا سامنا ہے اور وہ انتہائی تکالیف سے گزرے ہیں جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اور ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے بے تحاشہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں لہٰذا قبائیلی عوام کی لازوال قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو فی الفور قومی دھارے میں شامل کیا جائے تاکہ ملک کے دیگر شہریوں کی طرح انھیں بھی تما م بنیادی سہولیا ت میسر ہو اور وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

(جاری ہے)

سکندر شیرپائو نے پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں قریبی اور برادرانہ تعلقات وقت کی ضرورت ہے ،خطہ کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دونوں ممالک میں مثالی تعلقات اور عوامی اور حکومتی سطح پر رابطے انتہائی ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :