کراچی میں نقیب اللہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل

ایس ایس پی راؤ انوار نے جے آئی ٹی کے روبرو بیان ریکارڈ کرادیا، پی ٹی آئی میرے خلاف انتقامی مہم چلا رہی ہے،راو انوار

جمعہ 19 جنوری 2018 21:48

کراچی میں نقیب اللہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) کراچی میں نقیب اللہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا، ایس ایس پی راؤ انوار نے جے آئی ٹی کے روبرو بیان ریکارڈ کرادیا۔جمعے کوکراچی میں نقیب اللہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا فسانہ ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار وضاحت کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

راؤ انوار نے تحقیقاتی ٹیم کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروایا،جس میں مؤقف اپنایا کہ نقیب اللہ 100فیصد جرائم پیشہ شخص اور پولیس مقابلے کے مقدمے میں مطلوب تھااگر نقیب کو 3 تاریخ کو اٹھایا تو لواحقین عدالت کیوں نہیں گئی ،نقیب اللہ کیخلاف کیس 2014میں سچل تھانے میں درج ہوا۔راؤ انوار نے کہا کہ معاملے کے پیچھے پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے، پی ٹی آئی میرے خلاف انتقامی مہم چلا رہی ہے،حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمات قائم کئے تھے ،جولوگ کام کرتے ہیں انہیں باتیں جھیلنی پڑتی ہیں۔ایس ایس پی نے کہا کہ جے آئی ٹی کو تمام تر تفصیلات فراہم کردی ہیں، اغوا ء کے کیس میں گواہ خود نقیب اللہ کو شناخت کریں گے

متعلقہ عنوان :