کراچی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے نقیب اللہ کی جنوبی وزیرستان میں تدفین کر دی گئی

نمازجنازہ میں محسود، برکی اور شمالی وزیرستان کے وزیر اور داوڑ قبائل نے بھی شرکت کی

جمعہ 19 جنوری 2018 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ کو جنوبی وزیرستان کے سب ڈویڑن لدھا میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نوجوان کی میت آبائی علاقے جنوبی وزیرستان پہنچائی گئی جہاں قبائلی عوام کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچی۔نمازجنازہ میں محسود، برکی اور شمالی وزیرستان کے وزیر اور داوڑ قبائل نے بھی شرکت کی۔نقیب کو جنوبی وزیرستان کے سب ڈویڑن لدھا کے علاقہ مکین میں سپرد خاک کیا گیا۔ نمازجنازہ اور تدفین میں پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔