ملا فضل اللہ خوارج سے بھی بدتر ہے

پاک فوج کیخلاف لڑنا حرام ہے، اگر فوج نہ ہوتی تو پاکستان اب تک تقسیم ہوچکا ہوتا: مولانا صوفی محمد

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جنوری 2018 21:00

ملا فضل اللہ خوارج سے بھی بدتر ہے
سوات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) مولانا صوفی محمد نے اپنے داما اور کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو خوارج سے بھی بدتر قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد نے پہلا ٹی وی انٹرویو دیا ہے۔ اپنے انٹریو کے دوران مولانا صوفی محمد نے کہا ہے کہ ان کے داماد اور کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ ملا فضل اللہ خوارج سے بھی بدتر ہے۔

(جاری ہے)

مولانا صوفی محمد کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کیخلاف لڑنا حرام ہے۔ اگر پاک فوج نہ ہوتی تو پاکستان اب تک تقسیم ہوچکا ہوتا۔ مولانا صوفی محمد کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ فضل اللہ مرتد اور شریعت کا باغی ہے اور وہ خوارج سے بھی بدتر ہے۔ میرے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی فضل اللہ نے کی، اس نے غیر مسلموں سے بھی زیادہ اسلام کو نقصان پہنچایا۔ فضل اللہ نے طالبان سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ شامل ہوگیا۔ طالبان میں خوارج کی تمام نشانیاں موجود ہیں۔ ملا فضل اللہ اور اس کے ساتھیوں نے میری تحریک اور سب سے زیادہ نقصان پہنچا کر اسے ختم کیا۔

متعلقہ عنوان :