وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق اجلاس

اجلاس میں محکمہ صحت کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 19 جنوری 2018 21:46

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کرنیوالی اسپتالیں اچھا نتیجہ دے رہی ہیں، انہوں نے یہ بات جمعہ کووزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر منصوبابندی و ترقی میر ہزار خان بجارانی، وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، چیف سیکریٹری رضوان میمن، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اوراجلاس کے ایجنڈے میں ڈاکٹروں کی تعیناتی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کے مسائل، اے ڈی پی اسکیمز، اہم اسپتالوں کے بجٹ، فنڈز کا استعمال اور مرمتی و مینٹننس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ضلع بدین میں نئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی عمارت تیار ہوگئی ہے جسکو انڈس اسپتال کے حوالے کردیا گیا ہے جس میں صرف ڈاکٹرز کے لیے فلیٹس و کمپاؤنڈ تعمیر ہونے باقی ہیں اور نیشنل بلڈ ٹرانسفیوزن سروس جاری ہے۔ انہیں بتایاگیا کہ اسپتال کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 25 کروڑ 34 لاکھ روپے جاری کئے گئے اور سازوسامان و فرنیچر کی خریداری پر 14 کروڑ 98 لاکھ روپے لاگت آئی۔#

متعلقہ عنوان :