Live Updates

اٹک کے عوام (کل) برہان انٹرچینج پر اپنے قائد محمد نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال کریں گے‘ عمران خان اور شیخ رشید نے ہر طرف سے ناکامیوں کا سامنے کرنے کے بعد پارلیمنٹ کی توہین کر کے مایوسی کا اظہار کیا ہے‘

لاہور میں ناکام شو کے بعد شو کے قائدین عوام سے منہ چھپانے پر مجبور ہیں‘ اہلیان لاہور نے احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا پارٹی کارکنوں سے خطاب

جمعہ 19 جنوری 2018 21:46

اٹک کے عوام (کل) برہان انٹرچینج پر اپنے قائد محمد نواز شریف کا تاریخ ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اٹک کے عوام (کل) ہفتہ کو برہان انٹرچینج پر اپنے قائد محمد نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال کریں گے‘عمران خان اور شیخ رشید نے ہر طرف سے ناکامیوں کا سامنے کرنے کے بعد پارلیمنٹ کی توہین کر کے مایوسی کا اظہار کیا ہے‘ لاہور میں ناکام شو کے بعد شو کے قائدین عوام سے منہ چھپانے پر مجبور ہیں‘ اہلیان لاہور نے احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ ہری پور کے موقع پر برہان انٹرچینج پر استقبال کے حوالے سے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل جنرل حاجی اعظم پسوال ،ڈاکٹر اشرف بڑ،شیخ اجمل محمود،کونسلر بنارس خان ،طلال بٹ ،کونسلر سعید الرحمان کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کاکن موجود تھے شیخ افتاب احمد نے کہا کہ دلوں کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کا اٹک کے عوام برہان انٹرچینج پر تاریخ ساز استقبال کر کے ان کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم احتجاجی سیاست سے تنگ آچکی ہے یہی وجہ ہے کہ احتجاجی سیاست کرنے والوں کو اہلیان لاہور نے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ملکی ترقی روکنے کی کوشش کی‘ وہ محمد نواز شریف سے سیاسی میدان میں مقابلہ کرنتے کی صلاحیت نہیں رکھتے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہر انتخابات میں مسترد کیا جس کی وجہ سے وہ اپنا ہوش حواس کھو بیٹھے ہیں‘ 2018کے الیکشن میں خیبر پختونخواہ سمیت دیگر صوبوں کے عوام بھی عمران خان کی احتجاجی سیاست کو مسترد کر کے ملکی ترقی کی لئے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے۔

شیخ آفتاب احمد نے مزید کہا کہ آج بروز ہفتہ دن بارہ بجے قائد پاکیستان محمد نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال کر کے اٹک کے عوام ثابت کر دیں گے کہ محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات