Live Updates

ضابطہ فوجداری میں تاریخی ترمیم پر چیئرمین تحریک انصاف کی پختونخوا حکومت کو مبارکباد

ْ قانون میں تبدیلی کے بعد دیوانی مقدمات 12 مہینوں کے اندر اندر نمٹائے جائیں گے ، عمران خان

جمعہ 19 جنوری 2018 21:40

ضابطہ فوجداری میں تاریخی ترمیم پر چیئرمین تحریک انصاف کی پختونخوا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) ضابطہ فوجداری میں تاریخی ترمیم لانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پختونخوا حکومت کو مبارکباددی۔ انہوںنے سماجی رابطے کی سائیٹ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پختونخوا ضابطہ فوجداری میں اس نوعیت کی ترمیم لانے والا پہلا صوبہ ہے۔قانون میں تبدیلی کے بعد دیوانی مقدمات 12 مہینوں کے اندر اندر نمٹائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مزید کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کی مشاورت سے ضابطہ فوجداری میں تاریخی ترمیم پر پختونخوا حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ پختونخوا حکومت ضابطہ فوجداری میں ترامیم کے حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائیں۔ نظام انصاف میں اصلاحات نیشنل ایکشن پلان کا انتہائی اہم جزو تھا۔وفاقی حکومت اس اہم ایجنڈے پر پیش رفت میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ عوامی مفاد سے وابستہ معاملے پر پختونخوا حکومت کا دیگر صوبوں پر سبقت لے جانا باعث اطمینان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات