ملک دشمن اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سربراہ پاک فضائیہ

پاکستان اللہ کی مہربانی سے ترقی کی راہ پر ہرصورت گامزن رہے گا، ہماری فوج جدید اور ملکی ساختہ ہتھیاروں کے نظام، رڈار اور اعلیٰ جنگی آلات سے لیس ہے، ائیرچیف مارشل سہیل امان کا تقریب سے خطاب

جمعہ 19 جنوری 2018 21:40

ملک دشمن اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سربراہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ،پاکستان اللہ کی مہربانی سے ترقی کی راہ پر ہرصورت گامزن رہے گا۔پاکستان ائیرفورس بیس کورنگی کریک کراچی میں ائیرو اپرینٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ائیرچیف مارشل سہیل امان تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیرچیف مارشل نے کہاکہ پاک فضائیہ بین الاقوامی فضائی معیار کے بہترین پیشہ ور ماہرین تیار کرنے کے لئے جدید تربیت فراہم کررہی ہے جبکہ ہماری فوج جدید اور ملکی ساختہ ہتھیاروں کے نظام، رڈار اور اعلیٰ جنگی آلات سے لیس ہے۔سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ملک دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے پاکستان اللہ کی مہربانی سے ترقی کی راہ پر ہرصورت گامزن رہے گا۔

متعلقہ عنوان :