پاکستان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں تیسری مرتبہ 5-0 سے وائٹ واش کا سامنا

جمعہ 19 جنوری 2018 21:30

پاکستان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں تیسری مرتبہ 5-0 سے وائٹ واش ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا موقع ہے کہ گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو 2010ء میں آسٹریلیا اور 1988ء میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :