سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل، سیریز 8 کی بجائے 6 مارچ سے شروع ہو گی

جمعہ 19 جنوری 2018 21:30

سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ..
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، سیریز 6 سے 18 مارچ تک کھیلی جائے گی، ابتدائی شیڈول کے تحت سیریز 8 سے 20 مارچ تک شیڈول تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، ابتدائی شیڈول کے تحت سیریز 8 سے 20 مارچ تک کھیلی جانی تھی تاہم اس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے تحت اب سیریز 6 سے 18 مارچ تک ہو گی جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی، افتتاحی میچ میں سری لنکا کو بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، سیریز میں تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔