وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلنے والی نئی علامہ اقبال ایکسپریس کا (کل) افتتاح کریں گے

جمعہ 19 جنوری 2018 21:26

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلنے والی نئی ..
لاہور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان ریلوے نے سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے بھی نئے اور اپ گریڈڈریک تیار کرلیے ہیں۔ نئی علامہ اقبال ایکسپریس کا افتتاح وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق (کل) ہفتہ کی دوپہر لاہور ریلوے اسٹیشن پر کریں گے۔وزیر ریلویز کی ہدایت پر علامہ اقبال ایکسپریس میں اپ گریڈیشن اور ویلیو ایڈیشن کی گئی ہے۔

علامہ اقبال ایکسپریس کے تینوں اپ گریڈڈ ریکس سولہ، سولہ کوچز پر مشتمل ہیں۔ یہ ٹرین موجودہ حکومت کی کاوشوں کی بہترین مثال ہے جو پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو دوسرے شہروں سے ملانے کے لیے بہترسہولتوں کے ساتھ آراستہ کرکے عوام کو مہیا کررہا ہے۔ موجودہ دورہ حکومت میں پاکستان ریلوے اب تک مختلف ٹرینوں کو اپ گریڈ کرچکی ہے جس میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن، خوشخال خان خٹک ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، موسیٰ پاک ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کے علاوہ ریل کاروں کے ریکس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ٹرینیں جو کہ چوالیس ریکس اور 636کوچز پر مشتمل ہیں۔ ان پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے لاگت آچکی ہے جو کہ تقریباً 22لاکھ روپے فی کوچ بنتا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ آنے والے مہینوں میں مہران ایکسپریس، خیبر میل، زکریا ایکسپریس اور اکبر بگٹی ایکسپریس کے مزید 10اپ گریڈڈ ریکس پاکستان ریلوے کی ورکشاپوں میں تیارہوکر سروس میں لائے جائیں گے۔ان تمام سفری سہولتوں کے میسر آنے سے عوام الناس کا پاکستان ریلوے پر اعتماد بحال ہوا ہے اور ریلوے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔