راولپنڈی، ڈسٹر کٹ افسر سو ل ڈ یفنس کا نے ٹیم کے ہمراہ معا ئنہ

چکر ی روڈ پرمتعدد پٹر ول پمپس، ایل پی جی دوکا نوں اور سی این جی سٹیشنز میں فا ئر سیٖفٹی انتظامات تسلی بخش نہ ہو نے پر چالا ن،جر ما نہ عائد

جمعہ 19 جنوری 2018 21:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) ڈسٹر کٹ افسر سو ل ڈ یفنس سنجید ہ خا نم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معا ئنہ کے دوران چکر ی روڈ پرمتعدد پٹر ول پمپس، ایل پی جی دوکا نوں اور سی این جی سٹیشنز میں فا ئر سیٖفٹی انتظامات تسلی بخش نہ ہو نے پر چالا ن کرتے ہو ئے جر ما نہ عائد کیا ہے اور انہیں ہد ایت کی ہے کہ عوا م الناس کی جا نی حفا ظت کو اولین تر جیح د یتے ہوئے اپنے فا ئر و د یگر خفا ظتی اقدامات کو مکمل کر یں تا کہ قیمتی انسا نی جا نو ں کو کسی قسم کے ر سک کا سا منا نہ کر نا پڑ ے انہو ں نے کہا کہ ان چیکنگ کے ساتھ سکو لو ں او ر کا لجوں میں شہر ی د فا ع کی خصو صی تربیت بھی کروا ئی جا تی ہیں اور ابھی حا ل ہی میںگو ر نمنٹ گر لز کا لج پشا ور روڈ و گو جر خا ن کے سکو لو ں اور کا لجوں میں تر بیتی سیشن کر وائے گئے ہیں جن میں طلباو طا لبا ت کو تربیت دی جاتی ہے کہ خدا نخو استہ کسی بھی نا گہا نی صو ر تحا ل پیش آنے پر وہ کیسے خو د کو بچا سکتے ہیں سنجید ہ خا نم نے مز ید کہا کہ شہر ی د فا ع کی تر بیت کے ذ ر یعے لوگو ں کو اس با رے میں آ گا ہی دی جا تی ہے کہ وہ نا گہا نی صو ر تحال کے مو قع پرکیسے ان معمو لی احتیا طی تد ابیر کو اپنا نے سے نہ صرف نقصا ن کی شد ت کو کم کرسکتے ہیں بلکہ اپنے سا تھ ساتھ دو سرو ں کو بھی ممکنہ حد تک محفو ظ رکھ سکتے ہیںانہوں نے کہا کہ طلبا و طا لبا ت کو اس سلسلے میں خصو صی تر بیت دی گئی ہے اور ما ک ایکسر سا ئز کے ذریعے انہیں اپنے د فا ع میں طا ق کر نے کی کو شش کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :