وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا دورہ ایران ، ایرانی نائب صدر سے ملاقات

ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات میں اضافہ کیلئے تیار ہے ،کوئی بھی ملک ان تعلقات میں خلل نہیںڈال سکتا ، اسحاگ جہانگیری ایران اور پاکستان میں ثقافتی اور مذہبی وابستگی ہے، جغرافیائی لحاظ سے دونوں ممالک میں طویل مشترکہ سرحد بھی ہے، رانا تنویر حسین

جمعہ 19 جنوری 2018 21:22

وفاقی وزیر  دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا دورہ ایران ، ایرانی  نائب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ایران کے نائب صدر اسحاگ جہانگیری سے ملاقات کی جس کے دوران ایرانی نائب صدر اسحاگ جہانگیری نے اعلان کیا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات میں اضافہ کے لئے تیار ہے او رکوئی بھی ملک ان تعلقات میں خلل نہیںڈال سکتا ۔

ایرانی نائب صدر جہانگیری نے کہا کہ ایران اور پاکستان میں دفاعی صنعت کے بارے میں بڑی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کو اپنے دو طرفہ مسائل جلد از جلد حل کرنے چاہئیں اور تعلقات کو فروغ دینا چاہیئے ۔جہانگیری نے کہا کہ ایران کو پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون میں کسی قسم کی پابندیوں کی کوئی پروا نہیں ہے اور حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کی اعلیٰ فوجی قیادت نے جو دودرے کئے ہیں ان سے اس بات کا اظہار ہوتا کہ وہ اس تعاون میں مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں جمعہ کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق پاکستان کے وزیر برائے دفاعی پیداوار و سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے ایرانی وزیر دفاع سے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان مذاکرات میں دفاع ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مشترکہ میکنزم بنایا گیا اور مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے مختلف شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے اسلامی جمہوریہ ایران کو پاکستان کا برادر اور دوست ملک قرار دیا اور کہا کہ دونوں قوموں میں کافی باتیں مشترکہ ہیں ۔ ایران اور پاکستان میں ثقافتی اور مذہبی وابستگی ہے اور جغرافیائی لحاظ سے دونوں ممالک میں طویل مشترکہ سرحد بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :