سراج الحق کی مردان میں معصوم مقتول بچی اسماء کے گھر آمد، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ 19 جنوری 2018 21:20

سراج الحق کی مردان میں معصوم مقتول بچی اسماء کے گھر آمد،  قاتلوں کی ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی معصوم بچی اسماء کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اسماء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق مردان میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی اسماء کے گھر گئے اور معصوم بچی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، اسی موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں خواتین اور بچیوں کی عزت و آبرو محفوظ نہیں ۔ معصوم بچی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں کڑی سزادے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :