وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،

جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کی غرض سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا جی ایس پی پلس سٹیٹس اور برآمدات میں اضافے کے رجحانات کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

جمعہ 19 جنوری 2018 21:20

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیکامرس ڈویژن اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کو ہدایت کی ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس اور برآمدات میں اضافے کے رجحانات کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس جمعہ کو وزیر اعظم ہائوس میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران 2018ء کے بعد بھی پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کی غرض سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ کامرس ڈویژن نے اجلاس کو پاکستان کی جانب سے جی ایس پی پلس کیلئے درکار تقاضوں سے متعلق تفصیلی بریف کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سیمعیادی ریویو رپورٹ پہلے ہی جمع کی جا چکی ہے اور یورپی یونین اس کا جائزہ بھی لے چکی ہے۔

(جاری ہے)

کامرس ڈویژن نے مزید آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ریویو رپورٹ کے جائزے کے بعد مثبت پیش رفت متوقع متوقع ہے اور جی ایس پی پلس سٹیٹس کے مدت میں مزید تین سال کی توسیع کی جائیگی۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 45 فیصد جبکہ ٹیکسٹائل کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کامرس ڈویژن اور بیرون ملک متعلقہ فارن مشنز کو ہدایت کی کہ وہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے تسلسل کو یقینی بنانے پر بھر توجہ مرکوز رکھیں اور ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل،وزارت تجارت،خارجہ امور،اقتصادی امور،انسانی حقوقاور مذہبی امور ڈویژن کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی ۔