سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بنوں کا خاتون ملازمہ کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کو درخواست دینے پر ملازمہ کو شوہر سمیت جیل میں بند کیا سپر نٹنڈنٹ جیل سمیع اللہ خان کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے، ملازمہ عائشہ مسیح اورشوہر عباس مسیح کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 21:07

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بنوں نے خاتون ملازمہ عائشہ مسیح کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کی ہے خاتون نے بھاگ کر اپنی عزت بچائی آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا کو درخواست دینے پر ملازمہ کو شوہر سمیت جیل میں بند کر دیا گیا بنوں سنٹرل جیل میں سویپر کی حیثیت سے کام کرنے والی مسیح برادری کی عائشہ مسیح زوجہ عباس مسیح نے میڈیا کو بتایا کہ میں اور میرے شوہر گزشتہ دس سالوں سے سنٹرل جیل بنوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں گزشتہ دنوں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیع اللہ خان نے شوہر کے ذریعے مجھے صفائی کے غرض سے اپنے کمرے میں بلوایا اور دروازہ بند کرکے اپنی مالش کروانے کا مطالبہ کیا جسکو میں نے غیر اخلاقی حرکت اور ڈیوٹی سے تجاوز ظاہر کرکے انکار کیا لیکن وہ میرے بار بار انکار کے باوجود نہیں مانے اور زبردستی میرا ہاتھ کھینچنے کی کوشش کرتے ہوئے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر میں نے بھاگ کر باہر نکل آئی اور اپنی عزت بچائی انہوں نے کہا کہ میں نے ان کی حرکتوں سے مجبور ہو کر آئی جی جیل خانہ خیبر پختونخوا کو تحریری طور پر شکایت درج کرائی جس پر سپرنٹنڈ نٹ جیل بنوں نے ہمیں جیل بند کیا اور پھر شوکاز نوٹس دیا کہ وہ ہماری ڈیوٹی سے مطمئن نہیں ہے آپ دونوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر عائشہ مسیح کے شوہر عباس مسیح نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل ہمیں اتوار کے روز اپنی عبادت کیلئے بھی نہیں چھوڑتے گزشتہ اتوار کو جب میں عبادت میں مصروف ہونے کی وجہ سے صفائی کیلئے جیل نہیں آیا تو انہوں نے مجھ پر جیل کے دروازے بند کر دیئے جبکہ اپنی بیوی کو اُن کے کمرے میں بھیجوانے کا کہا گیا تو مجھے شک ہوا کہ ان تیور ٹھیک نہیں جب میری بیوی ان کے حکم پر کمرے پہنچی تو انہوں نے غیر اخلاقی کرتے کرکے میری بیوی کی عزت نفس مجروح کی انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،وزیر جیل خانہ جات ،آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کہ مذکورہ سپر نٹنڈنٹ جیل سمیع اللہ خان کے خلاف فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کی جائے واضح رہے کہ مذکورہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے اس سے قبل بھی خاتون چیف وارڈ بنوں سنٹرل جیل توحید بیگم کو بھی تشدد اور گالم گلوچ کا نشانہ بنایا تھا جس کو میڈیا تک آواز پہنچا نے پر جبری ریٹائر کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :