عمران 3 شادیاں کرکے بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے،عابد شیر علی

عمران خان نے پیری مریدی کا سلسلہ شروع کردیا ہے، انگوٹھیاں پہن کر سمجھتے ہیں صدر یا وزیراعظم بن جائیں گے،شیخ رشید پوری تنخواہ لے کر 30 جنوری کو استعفیٰ دینگے،بیان

جمعہ 19 جنوری 2018 21:06

عمران 3 شادیاں کرکے بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے،عابد شیر علی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران 3 شادیاں کرکے بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے عمران خان اور شیخ رشید کی دبئی روانگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پیری مریدی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ انگوٹھیاں پہن کر سمجھتے ہیں کہ صدر یا وزیراعظم بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 3 شادیاں کرنے کے باوجود عمران وزیراعظم نہیںبن پائیں گے۔ شیخ رشید، شہباز شریف کا استعفیٰ لینے آئے تھے اور اپنا استعفیٰ دے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پوری تنخواہ لے کر 30 جنوری کو استعفیٰ دینگے۔ پہلے بھی شیخ رشید اور عمران خان نے استعفے دیکر گھٹنے ٹیکے۔ شیخ رشید نے پارلیمنٹ کو نہیں 22 کروڑ عوام کو برا بھلا کہا۔