ملک میں سیکورٹی معاملات بہتر ہونے پر کھیلوں کی عالمی اور قومی سرگرمیوں کا انعقاد بھی بھرپور طریقے سے شروع ہوچکا ہے،مریم اورنگزیب

نواز شریف کے ویژن اور فوج و پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی قربانیوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنسلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 21:02

ملک میں سیکورٹی معاملات بہتر ہونے پر کھیلوں کی عالمی اور قومی سرگرمیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں سیکورٹی کے معاملات بہتر ہونے پر کھیلوں کی بین الاقوامی اور قومی سرگرمیوں کا انعقاد بھی بھرپور طریقے سے شروع ہوچکا ہے۔ جس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور فوج و پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی قربانیوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

وہ راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنسلسٹس ایسوسی ایشن ربجا کے نو منتخب عہدیداران کے وفد سے اپنی وزارت کے کمیٹی روم میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نہ صرف کھیلوں کا بہترین انفراسٹرکچر بنا دیا ہے بلکہ ایک یونین کونسل ایک گرائونڈ کی حکمت عملی پر بھی کام ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے نہ صرف ہمارے کھیلوں کے میدان ویران کردیئے تھے بلکہ ہماری ثقافت، فلم اور فنکار کو بھی شدید نقصان پہنچایا لیکن اب یہ ساری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا بہترین ثقافتی ورثہ میں ہمارا قومی بیانیہ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپورٹس جرنلسٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انکا کام اور کاوشیں ہماری 62 فی صد یوتھ کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے میں ایم کردار ہے کیونکہ کھیلوں سے میں نہ صرف دنیا میں قوم کا بہترین تشخص روشناس کرایا جاسکتا ہے بلکہ انکی صلاحیتوں میں بھی نکھار پیدا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی وزارت کی طرف سے کھیلوں کے نوجوان صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرام کرانے کو بھی تیار ہیں۔ کیونکہ صحافی کسی بھی شعبہ کو کور کرتا ہو وہ میری وزارت کی ذمہ داری ہے۔