Live Updates

سینیٹ الیکشن وقت پر ، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرینگی، رانا تنویر

عمران خان اور شیخ رشید نے دستور ساز ادارے کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کر کی20کروڑ عوام کی توہین ہے عمران خان اسی اسمبلی کو گالی دے رہا جس سے وہ تنخواہ بھی لیتا ہے ،سیاسی نجومیوں کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑے گی جو آئے روز اپنی پٹاری کھول کر حکومت کو گرانے کی تاریخیں دیتے رہے، 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کریگی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا شیخوپورہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

جمعہ 19 جنوری 2018 20:59

سینیٹ الیکشن  وقت پر ، اسمبلیاں  اپنی مدت پوری کرینگی، رانا تنویر
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار ،سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن بھی وقت پر ہونگے اور اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کرینگی اور 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کریگی، عمران خان اور شیخ رشید نے دستور ساز ادارہ کے خلاف غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کر کی20کروڑ ووٹروں کی توہین ہے چار سال میں تین مرتبہ سے زائد اسمبلی میں نہ جانے والے اسی اسمبلی کے خلاف گالی گلوچ کررہا جہاں سے وہ تنخواہ بھی لیتا ہے سیاسی نجومیوں کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑے گی جو آئے روز اپنی پتاری کھول کر حکومت کو گرانے کی تاریخیں دیتے رہے، لاہور میں استعفیٰ مانگنے والے اپنا ہی استعفیٰ دیکر چلے گئے عوام نے ایک بار پھر ان سیاسی نجومیوں کی احتجاج اور انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے لاہور کل بھی نواز شریف کا تھا اور آئندہ بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہو گا سینٹ الیکشن بھی وقت پر ہونگے اور اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کرینگی اور 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کریگی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو پریس کلب شیخوپورہ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ارکا ن قومی و صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین ،عارف خان سندھیلہ ، چیئر مین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور ، ضلعی وائس چیئر مین جہانزیب خان،ضلعی آرگنائزر چودھری محمود اختر گورایہ ، سابق صدر پریس کلب جاوید معراج ، سابق جنرل سیکرٹری رانا محمد عثمان ، میڈیا کوآرڈینٹر ندیم گورایہ ، یوسی چیئر مین ملک نوید چوہان ، لیگی رہنما چودھری بدالزمان ورک سمیت دیگر بھی موجود تھے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت گرانے اور بنانے کا اختیار عوام کے پاس ہے اور عوام اپنا فیصلہ چکوال ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کے حق میں دے چکی ہے گزشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران ہو نیوالے تما م ضمنی معرکوں اور بلدیاتی اتخابات میں بھی مخالف سیاسی جماعتوں کی عبرت ناک شکست نواز شریف سے عوام کی والہانہ محبت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے تمام درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہو کر پاکستا ن کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے دہشت گردی کا خاتمہ، توانا ئی بحران پر قابو، معاشی و دفاعی استحکام ، روزگار کے وافر مواقعے ، سی پیک منصوبے کا جرااور امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جس کے ثمرات عوام میں منتقل ہو گئے ہیں سازشی تولہ سازشوں میں مصروف رہیں اور ہم عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کامشن لیکر آگے بڑھتے رہینگے انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستوں ہے جہاں معاشرے کو پرامن ،باوقر اور ترقی یافتہ بنانے میں مقننہ اور عدلیہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہے وہاں اداروں کو مستحکم اور عوام کو خوشحال بنانے اپنے قلم کے ذریعے کلیدی رول ادا کرنا ہو گا وفاقی وزیر نے پریس کلب شیخوپورہ کے لئے سات لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات