وزیر اعظم سے تاجر برادری کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

کرایہ داری قانون منظور کرانے کی یقین دہانی پر تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

جمعہ 19 جنوری 2018 20:55

وزیر اعظم سے تاجر برادری کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے تاجر برادری کی ملاقات ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ہفتے تک کرایہ داری کا قانون منظور ہوجائے گا وزیراعظم کی یقین دہانی پر تاجر برادری نے 23 جنوری کو دی جانیوالی ہڑتال کی کال واپس لے لی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد کے اسمال ٹریڈرز نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ آئندہ ہفتے تک کرایہ داری کا قانون منظور کرائیں گے شاہد خاقان عباسی کی یقین دہانی پر تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ملاقات میں تاجر برادری کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان اپنا وعدہ پورا کرینگے واضح رہے کہ تاجر برادری نے 23 جنوری کو شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دے رکھی تھی ۔